اینڈواسکوپی کے ذریعے پہلی بار یوریٹر کا کامیاب آپریشن
ریاض..... مدینہ منورہ کے شاہ فہد اسپتال میں اینڈواسکوپی کے ذریعے یوریٹر کا کامیاب آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد تھا ۔ سبق نیوز کے مطابق مغربی ریجن میں اینڈواسکوپی کے ذریعے اس قسم کا آپریشن اس سے قبل نہیں کیا گیا تھا ۔ مدینہ منورہ امور صحت میں شعبہ یورولوجسٹ کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد بن سعد الشھری کی نگرانی میں آپریشن کیاگیا ۔