Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

عالمی امن کیلئے روس کا کردار اہم ہے،خواجہ آصف

 
ماسکو... وزیرخارجہ پاکستان خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کوروکنے کیلئے روس اور پاکستان کا ایک ہی موقف ہے۔ افغانستان میں موجود دہشتگرد دونوں ممالک کیلئے خطرہ ہیں۔کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پرنہیں لڑسکتے۔روس کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعلقات بڑھانا چاہے۔ ماسکو میں روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ افغان مسئلہ جنگ سے نہیں بات چیت سے حل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے۔بین الاقوامی امن کیلئے روس کا کردار اہم ہے۔ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں۔پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوا لیکن اس کے باوجود پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیچھے نہیں ہٹا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں موجود دہشتگرددونوں ممالک کیلئے خطرہ ہیں۔اس موقع پرروسی وزیرخارجہ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعلقات بڑھانے کے عزم کااعادہ کیا۔ 
مزید پڑھیں:وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ روس
 

شیئر: