بلوچستان ملک کا غریب ترین صوبہ
کوئٹہ ...اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)نے پاکستان میں پائیدار ترقی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں بلوچستان سب سے غریب صوبہ قرار دیا گیا ہے، جہاں غربت کی شرح 71.2 فیصد ہے۔ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 84.6 فیصد ہے۔ شہری علاقوں میں یہ شرح 37.7 فیصد ہے ۔ رپورٹ کے مطابق، بلوچستان کا ضلع قلعہ عبداللہ پاکستان کا غریب ترین ضلع قرار دیا گیا گیا جہاں غربت کی شرح 96 اعشاریہ 9 فیصد ہے۔ صوبہ سندھ میں غربت کی مجموعی شرح 43.1 فیصد ہے۔ دیہی علاقوں میں 75.5 فیصد اور شہری علاقوں میں 10.6 فیصد غربت ہے۔ خیبرپختوانخواہ میں غربت کی مجموعی شرح 49.2 فصد ہے۔ دیہی علاقوں میں 57.8 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 10.2 فیصد ہے۔صوبہ پنجاب میں غربت کے لحاظ سے سب سے کم یعنی 31.4 فیصد ہے۔ پنجاب کے دیہی علاقوں میں 43.7 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 6.3 فیصد غربت ہے۔ قبائلی علاقے جنہیں فاٹا کہا جاتا ہے وہاں 73.7 فیصد لوگ غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں غربت کی شرح 24.9 فیصد ہے۔گلگت بلتستان میں 43.2 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔