اسلام آباد..وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پاک فوج سعودی عرب میں مشاورتی کردار اداکرے گی۔ سعودی فوجیوں کو تربیت بھی فراہم کررہی ہے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے حوالے سے کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا۔یہ سلسلہ پچھلے 30 سال سے جاری ہے۔ صرف ہمارے ٹرینرموجود ہیں۔ایسے فوجی دستے نہیں بھیجے جو کسی جنگ کا حصہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنے تجربات سے استفادہ کرنے کے خواہاں کسی بھی ملک سے تعاون کرے گا۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ پاکستان کبھی تنہا نہیں تھا۔خارجہ پالیسی کامیاب رہی ہے۔ملک میں دہشت گردوں کی کسی قسم کی کوئی خفیہ پناہ گاہیں نہیں۔دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ بحران،مشکلات اور چیلنجز آتے رہتے ہیں۔حکومت کا کام ان کا مقابلہ کرنا ہے اور وہ ہم کر رہے ہیں۔ایران کی جانب سے چاہ بہاربندرگاہ ہندکے حوالے کرنے کے فیصلے سے متعلق سوال پر کہاکہ پاکستان یہ معاملہ ایران کے ساتھ اٹھائے گا۔ایک سوال پر شاہدخاقان نے کہاکہ وزیراعظم کے عہدے کیلئے شہبازشریف کانام حتمی نہیں اگر پارٹی انتخابات میں اکثریت حاصل کرتی ہے تو سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فیصلہ کرے گی۔