Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026

عسیر : غیر قانونی تارکین کےخلاف کارروائی

ابھا..... عسیر ریجن میں محکمہ پاسپورٹ کی کمیٹی نے 1009 افراد کے خلاف قید ، جرمانے اور ملک بدری کے احکامات صادر کر دیئے ۔ عاجل نیوز کے مطابق مملکت میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرکے متعلقہ کمیٹی کے سامنے انہیں پیش کیا گیا ۔ کمیٹی نے قانون کے مطابق گرفتار افراد کے خلا ف قید ،جرمانے اور ملک بدری کے احکامات صادر کر دیئے ۔ 

شیئر: