اسلام آباد...وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر 4 روزہ دورے پر ماسکو روانہ ہوگئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاست، معیشت، تجارت ، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے نئے طریقے تلاش کرنے کاموقع فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ روس کو خارجہ پالیسی میں خصوصی مقام حاصل ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات تمام شعبوں میں بتدریج فروغ پا رہے ہیں۔