Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

حوثی الگ تھلگ ہوگئے

ریاض...سعودی دفتر خارجہ نے واضح کیاہے کہ سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے قتل کے بعد حوثی باغی یمنی معاشرے میں الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔ دفتر خارجہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ یمن کی امداد سے متعلق سعودی اقدامات موثر ثابت ہورہے ہیں۔ انسانی بنیادوں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایک ارب ڈالر سے زیادہ لاگت کا امدادی سامان تقسیم کراچکے ہیں۔ یمن کی تمام بندرگاہیں اور ہوائی اڈے امدادی سامان کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔ بری راستوں سے بھی سامان بھیجا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ دھوکہ دہی کے پیغامات کی نئی لہر
 
 

شیئر: