Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

فاروق ستار پارٹی سربراہ منتخب

  کراچی...ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کے مطابق فاروق ستار پارٹی سربراہ منتخب ہوگئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے کراچی اور حیدرآباد میں پولنگ ہوئی۔ کنو ینر، ڈپٹی کنوینرز، رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سمیت دیگر عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ فاروق ستار نے سب سے زیادہ ووٹ لئے۔ سہیل منصور، کامران ٹیسوری، شاہد پاشا، قمر منصور علی رضا عابدی، مزمل قریشی، عبد الوسیم، شیخ صلاح الدین رابطہ کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے۔ بہادر آباد گروپ نے انٹرا پارٹی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔

شیئر: