Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

راوانوار کی گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی

کراچی ..نقیب اللہ محسود قتل میں مطلوب سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی گرفتاری کے لئے پولیس نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔پولیس نے اب راو انوار کے رابطہ کاروں سے پوچھ گچھ کافیصلہ کیا ہے۔رابطہ کاروں میں میڈیا کے کئی لوگ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق نقیب اللہ کے قتل سے پہلے اور بعد میں راو انوار سے 3 افراد نے رابطے کئے۔ راو انوار اپنے شوٹر ایس ایچ او شعیب اور امان اللہ مروت سے بھی رابطے میں رہا۔پولیس کے مطابق راو انوارکے زیر استعمال 3 موبائل فونز کے ڈیٹا ریکارڈ کی چھان بین ہوگی۔ گفتگو کی ریکارڈنگ حاصل کرلی گئی۔مقابلے کے دن راو انوار نے کس سے کیا گفتگو کی۔سب کے بیانات قلمبند ہوں گے۔

شیئر: