Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اب نیرو مودی کو بنادیں آر بی آئی گورنر، شیوسینا

ممبئی۔۔۔۔شیوسینا نے پنجاب نیشنل بینک گھپلے کے ملزم نیرو مودی کے بہانے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ نیرو مودی کو ریزروبینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کا گورنر بنادینا چاہئے تاکہ ملک کو بربادکرسکے۔شیوسینا نے کہا کہ اب یہ واضح ہوگیا کہ نیرومودی اور اس کا خاندان ملک لوٹ کر فرار ہوچکا ہے۔اودھو ٹھاکرے کی قیادت والی پارٹی نے کہا ’’نہ کھاؤ نگا ،نہ کھانے دونگا ‘‘کے نعرے کے ذریعے ملک میں کرپشن ختم کرنے کا وزیر اعظم نے جو اعلان کیا تھا وہ ناکام ہوگیا ہے۔شیو سینا نے الزام لگایا کہ نیرو مودی بی جے پی لیڈروں کی شہ پر ملک کو لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شیئر: