مکہ مکرمہ :ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق، 5زخمی
مکہ مکرمہ ..... عرفات میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ۔ ریجنل ہلال الاحمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی کہ عرفات میں مسجد نمرہ کے سامنے ٹریفک حادثہ ہوا ہے ۔ اطلاع موصول ہونے پر امدادی ٹیموںنے جائے وقوعہ پرپہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ۔ ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 5 کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ۔