اسلام آباد...وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوازشریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کے پی کے میں آئیں۔انہیں جلسہ کرنے کا نہیں کہیں گے بلکہ انہیں لگائے گئے اربوں درخت اور تعمیر کئے جانے والے چھوٹے ڈیم دکھائیں گے۔انہوں نے کہ شریفوں نے پنجاب اور مرکز میں کام نہیں کیا، اب اسکا حساب تو دینا پڑے گا۔شہباز شریف کی پھرتیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکا ساری پھرتیاں کرپشن کرنے اور قومی خزانے سے مال چرانے کیلئے تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا پختونخوا کے گورننس ماڈل کی تعریف کررہی ہے۔پختونخوا کی ترقی اٹھا کر رائیونڈ نہیں لاسکتے۔نواز شریف چھوٹے بھائی کو ساتھ لیکر 2 دن کیلئے پختونخوا آئیں۔دونوں بھائیوں کو پولیس، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ سمیت ہر شعبے میں کی گئی اصلاحات دکھاوں گا۔