Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

نیب ڈائن کی طرح شکارکررہی ہے،مرادعلیشاہ

جیکب آباد... وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم والے ذاتی مفادات سے دھڑے بندی کاشکار ہیں ۔ نیب ڈائن کی طرح شکارکررہی ہے۔ جیکب آبادمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میری خواہش ہے کہ ایم کیوایم والے متحدہوں تاکہ جن لوگوں نے ووٹ دیاہے ۔ ان کی خدمت کرسکیں لیکن وہ آپس میں دھڑے بندی کاشکارہوگئے ۔انہیں عوام کی کوئی پروا نہیں ۔انہوںنے کہاکہ راوانوارکو سپریم کورٹ میں پیش ہوناچاہیے تھا۔ان پرقتل کا الزام ہے اگروہ بے گناہ ہیں تو سپریم کورٹ میں پیش ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ راوانوار کی سندھ حکومت کوئی مددنہیں کررہی یہ الزامات جھوٹ پرمبنی ہےں ۔وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ نیب نے ہمارے جن نمائندوں کے خلاف احتساب شروع کیاگیا۔ احتساب کے لئے تیارہیں مگر نیب میں دہرا معیار اپنایاجارہاہے۔ عوام کی خدمت کی ہے ہر چیزکے جوابدہ ہیں اورحساب دینے کے لئے تیارہیں ۔ایسے ہتھکنڈوںسے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا ۔عوا م کی خدمت کی ہے اورکرتے رہیں گے ،ہمارے خلاف سازش کی جارہی ہے تاکہ ہم کام نہ کرسکیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ لودھراں میں ضمنی انتخابات تھے وہاں کے نتائج کو نہ دیکھاجائے ۔ 2018کے عام انتخابات کی تیاری کررہے ہیں ۔ 

شیئر: