Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اسرائیل داعش سے تعاون کر رہا ہے، عرب رکن پارلیمنٹ

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔اسرائیل میں متحدہ عرب لسٹ پارٹی کی اسمبلی ممبر آئیدا توما سلیمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد تنظیم داعش سے پٹرول خرید رہا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل داعش کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور اس نے دہشتگرد تنظیم سے پٹرول خریدا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے داعش کے ساتھ اتحاد کی بات اقوام متحدہ کی طرف سے دستاویزی شکل اختیار کر گئی ہے۔آئیدا نے کہا کہ داعش کے پٹرول خریداروں کی فہرست منظر عام پر آنے کے بعد یہ روابط مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔
اسے بھی پڑھیں:بڑا شمسی طوفان آ ج زمین سے ٹکرا ئے گا ،ناسا

شیئر: