Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں محتاط خریداری کے باوجو دپرائس انڈیکس میں اضافہ

سرمایہ کارو ںکو 26ارب ریال کا فائدہ، خام تیل کی قیمت میں کمی، سونے کی قیمت میں اضافہ
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمت 0.8فیصد کمی کے بعد 60.60ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ سونے میں سرمایہ کاری کی وجہ سے سونے کی قیمت 2.96فیصد اضافے کے بعد 1355ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ سعودی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری محتاط رہی۔ کاروباری مالیت 25فیصد کمی کے بعد 15ارب ریال تک گر گئی جبکہ سودوں اورحجم میں بھی بالترتیب 17اور 26فیصد کی کمی دیکھی گئی مگر اسکے باوجود تداول آل شیئر انڈیکس 107.32پوائنٹس کے اضافے کے بعد7510.47 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔ قیمتوں میں اضافے سے سرمایہ کاروں کو 26ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1734ارب ریال سے بڑھ کر 1760ارب ریال تک پہنچ گیا جبکہ مارکیٹ پی ای ریشو 1.48فیصد اضافے کے بعد15.77پر پہنچ گیا۔ جو اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ حصص کی قیمتیں عمومی طور پر مہنگی ہوگئی ہیں۔ انفرادی کمپنیوں میں سعودی انڈسٹریل ایکسپورٹ کمپنی کو فوقیت حاصل رہی جبکہ ایکسٹرا فائدے کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہی۔نقصان کے لحاظ سے اتحاد اتصالات ٹاپ پر رہی۔ انرجی سیکٹر میں پیٹرو رابغ مقبولیت میں ٹاپ پر رہی جسکی قیمت 5.14فیصد اضافے کے بعد22.89ریال پر پہنچ گئی۔ میٹریلزسیکٹر میں مڈل ایسٹ پیپر کمپنی ٹاپ پر رہی۔ سیکوہارڈویئر نے سالانہ مالیاتی نتائج کے ساتھ 15فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسکی قیمت 3.77فیصد اضافے کے بعد 117.91ریال تک پہنچ گئی۔ سعودی انویسٹمنٹ بینک نے 6فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: