Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 25 اگست ، 2025 | Monday , August   25, 2025
پیر ، 25 اگست ، 2025 | Monday , August   25, 2025

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر: عارض کا 25دنوں کیلئے پولیس ریمانڈ

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی پولیس کے ذریعے گرفتار  بٹلہ ہاؤس کے ملزم عارض خان عرف جنیدکو25دنوں کیلئے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔جب دہلی پولیس نے اُسے ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرما کی عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے اسے 25دنوں کے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا۔ عارض پر دہلی کے سیریل بم بلاسٹ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اُسے دہلی کی اسپیشل پولیس سیل نے ہندنیپال سرحد سے گرفتار کیاتھا۔ عارض پر دہلی، احمد آباد، یوپی اور جے پور میں ہونے والے دھماکوں کا الزام ہے۔

شیئر: