Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بی جے پی کا کام ہندوتوکا راگ الاپنے کے سوا کچھ نہیں، اجیت سنگھ

مظفر نگر ۔۔۔۔راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر چوہدری اجیت سنگھ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کیلئے یکساں نظریات کی حامل پارٹیوں کے مابین اتحاد ضروری ہے۔  وہ مسلم ، جاٹ فارمولے کے ذریعے مغربی یوپی میں آر ایل ڈی کو مضبوط بنانے کیلئے 2روزہ دورے پر مظفر نگر آئے ۔چودھری اجیت نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کا ہر طبقہ ان کی کارکردگی سے پریشان ہے اور اس پارٹی سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے۔ بی جے پی نے ملک کے سیاسی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔ اب سیاسی اصلاحات اور ترقی کی ضرورت ہے ۔

شیئر: