Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025

نواز شریف اور مریم کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد

اسلام آباد..احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا۔ درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ نیب کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے ،انہیں استثنیٰ نہ دیا جائے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جمعرات کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں پیش کردہ مزید 4 گواہوں کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ 

شیئر: