Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

ایران ، شام سے جنگجو واپس بلائے، امریکی وزیر خارجہ

ریاض ... امریکی وزیر خارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام سے اپنے جنگجو واپس بلالے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی جنگجوﺅں کی وجہ سے خطے کا امن و استحکام متزلزل ہوگیا ہے۔ انہوں نے عمان میں اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شام میں ایرانی جنگجوﺅں کی موجودگی امن و استحکام متزلزل کررہی ہے۔ ایران کو شام سے اپنے فوجی اور ملیشیاﺅںکو نکالنا ہوگا اور جنیوا امن عمل کو تقویت پہنچانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔
 
 

شیئر: