Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

عمران خان ملک گیر جلسے کرینگے

لاہور...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کے جلسوں اور لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد پیدا ہونیوالے تاثر کو زائل کرنے کےلئے ملک گیر دورے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پانامہ فیصلے کے بعد نیب ریفرنسز کے ممکنہ فیصلوں کو موضوع بنایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، ملتان ،پشاور ، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں جائیں گے ۔ ڈویژنل سطح پر پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں اور تقریبات سے خطاب بھی کریں گے۔ ملک گیر دوروں کا آغاز رواں ماہ ہو گا ۔ دریں اثناء عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں کا ضمنی انتخاب ہارنے کی وجہ ہماری پارٹی کے لوگوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ہے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ مجبوری میں دیا ہمارے پاس علی ترین کے سوا کوئی امیدوار نہیں تھا۔ ہمارا امیدوار نیا تھا جو ووٹروں کو مطمئن نہیں کرسکا ۔ ہمارے کچھ لوگ حریف جماعت میں بھی شامل ہوگئے۔انہوںنے کہا کہ لودھراں الیکشن میں (ن) لیگ نے بے تحاشا پیسہ خرچ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ آئندہ نتخابات بھرپور طریقے سے لڑنے کے لئے تیار ہیں۔

شیئر: