Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

نیب ریفرنسز میں فیصلہ لکھا جا چکا ،مریم نواز

  لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادی اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اقامہ فیصلہ تا ر یخ عدل کا سیاہ ترین فیصلہ ہے، جسے عوام مسترد کر چکے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سنگین غلطی کو دہرانا اس سے زیادہ سنگین غلطی ہو گی جس کے نتائج ہونگے۔ اس کے باوجود سزا ہو گی کیوں کہ نیب ریفرنسز میں فیصلہ لکھا جا چکا ہے۔ صرف اقامے جیسے کسی بہانے کی تلاش ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نیب کی طرف سے ایک کے بعد ایک ضمنی ریفرنسز کا دائر کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا، نہ کچھ نکلا ۔فیصلہ کریں کہ یہ بغض و انتقام نہیں تو اور کیا ہے؟منصفوں کو اللہ کو بھی جواب دینا ہو گا اور عوام کو بھی۔

شیئر: