Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

تحریک انصاف میں 3دھڑے سامنے آگئے ، ریحام

لندن ... تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ لوھراں کے ضمنی میں انتخاب میں تحریک کو عبرتناک شکست ہوئی۔ پہلی مرتبہ کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی مقبولیت کھورہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام ورکرز اور نظریاتی حامیوں پر ترس آرہاہے ¾یہ نواز شریف یا مریم نواز کو سازش کی وجہ سمجھتے ہیں اور جب یہ بہت زیادہ بوکھلاجاتے ہیں تومجھ جیسے لوگوں پرحملہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو آج جوابدہ ہونا پڑے گا کہ علی جہانگیرترین کے انتخاب میںکیا نوازشریف کی سازش تھی ؟یا خدانخواستہ ریحام خان کی صلاح تھی ؟ تحریک انصاف کو بہانہ بازی ختم کرناہوگی،ووٹروں نے آپ کو مسترد کیا کیونکہ آپ نظر ئیے سے جداہوگئے ¾آپ نے موروثی سیاست کو جگہ دی، آپ نے ووٹر پرواضح کردیاموروثی سیاست ہے اورایساہی ہوگا۔آپ نے بتادیا ساری پارٹیوں سے کچرا تحریک انصاف میں لائیں گے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اسٹیٹس کو پر حملہ کررہی تھی خود ہی اس کی سستی کاپی بن کر ابھری ہے۔ پی ٹی آئی میں 3 دھڑے کھل کر سامنے آگئے ۔

شیئر: