Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025

عبوری وزیر اعظم کیلئے چوہدری نثار کا نام؟

اسلام آباد.. عبوری وزیراعظم کے لئے چوہدری نثار کا نام سامنے آیاہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے مابین چوہدری نثار کو عبوری وزیراعظم بنانے پر خفیہ مذاکرات شروع ہوگئے تاہم پیپلزپارٹی کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ چوہدری نثار نے عبوری وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر رضا مندی ظاہر کردی ۔ اسٹیبلشمنٹ بھی چوہدری نثار کے نام پر راضی ہے ۔عبوری وزیراعظم آئین کے تحت 3 ماہ کی مدت کیلئے ہونا ہے جس کی بنیادی ذمہ داری ملک میں انتخابات کرانا ہے ۔موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے والی ہے۔ سینیٹ انتخابات کے بعد عبوری حکومت کے قیام سے متعلق حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔

شیئر: