Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

توہین عدالت کیس،طلال چوہدری کو مزید مہلت

اسلام آباد..سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کو نیا وکیل کرنے کی مہلت دیدی ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ طلال چوہدری نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ اس کیس میں عاصمہ جہانگیر کو وکیل کیا تھا،ان کا انتقال ہوگیا۔ نیا وکیل کرنے کی مہلت دی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

شیئر: