مملکت نے ایران کے خواب ملیامیٹ کردیئے
پیرس.... ایران کی اپوزیشن رہنما مریم رجوی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے توسیعی پسندانہ منصوبے کو تباہ کردیا۔ سعودی عرب ہی خطے میں ایران کے توسیع پسندانہ عزائم کو خاک میں ملا سکتا ہے۔ رجوی نے کہا کہ ملاﺅں کا نظام انسانی حقو ق اور آزادیوں کا مخالف آمرانہ نظا م ہے۔ یہ اس سلسلے میں سب پر بازی لے گیا ہے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اس جملے کی تصدیق و تاکید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایرانی ملاﺅ ںکا نظام ایرانی عوام ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک اور اقوام کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولایت الفقیہ وحشیانہ استبداد کی علامت ہے اسے شیعہ فرقہ کا عنوان دیدیا گیا ہے۔