Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

فرانسیسی مساجد کیلئے 3.8ملین یورو کا سعودی عطیہ

قاہرہ ... ”فرانس انفو“ ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے فرانسیسی مساجد کیلئے 3.8ملین یورو کا عطیہ مختص کردیا۔ بیشتر مساجد پیر س میں واقع ہیں۔ ٹی وی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر نے توجہ دلائی تھی کہ ملک میں موجود اسلامی اداروں کی تنظیم نو ضروری ہے اورا نکی خارجی فنڈنگ پر بندش لازمی ہے۔ فرانس میں مساجد کا 10تا 30فیصد بجٹ باہر سے بھیجا جارہا ہے۔ اس میں مساجد کی تعمیر اور مرمت سب کچھ شامل ہے۔
 
 

شیئر: