Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

25 ارکان اسمبلی میرے ساتھ ہیں،فاروق ستار

کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مائنس ٹو کا فارمولہ سابق صدر پرویز مشرف کا ہے۔فروغ نسیم نے پارٹی رہنماوں سے کہا کہ فاروق ستار میں دم نہیں۔ پرویز مشرف ہی اصل لیڈر ہیں۔ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم میں مائنس ٹو فارمولے پر عمل ہوا۔23اگست کو ہونے والے مائنس ون کو کارکنوں نے بڑی مشکل سے قبول کیا تھا ۔انہوں نے دعوی کیا کہ مائنس ٹو فارمولے کے حوالے سے ثبوت موجود ہیں۔جنرل ورکر اجلاس میں تحلیل کی گئی نام نہاد رابطہ کمیٹی کسی کے ہاتھوں میں استعمال ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فروغ نسیم جو رابطہ کمیٹی کو تجاویز دے رہیں ہیں، برائے مہربانی وہ بند کریں اور قوم کو مزید تقسیم ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 صوبائی ارکان اسمبلی میرے ساتھ ہیں جبکہ 12 ارکان بہادرآباد والوں کے ساتھ ہیں۔مجھے لوگوں کوفون کالزآرہی ہیں کہ بتائیں کون سا عہدہ چاہیے۔

شیئر: