Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

اسٹیون اسمتھ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر قرار

میلبورن: اسٹیون اسمتھ دوسری مرتبہ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 2017ء میں شاندار کارکردگی دکھانے والے آسٹریلوی کرکٹرز میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میلبورن میں ہوئی۔تیسری مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے اسٹیون اسمتھ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اور ایلن بارڈر میڈل کے بھی مستحق ٹھہرے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر ون ڈے پلیئر آف دی ایئر اور ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔بیتھ مونی ویمنز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر، جارج بیلی مینز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بیٹی ولسن ینگ کرکٹر کا ایوارڈ جارجیا ریڈمین، بریڈ مین ینگ کرکٹر کا ایوارڈ جائے رچرڈسن، بلنڈا کلارک ایوارڈ الائس پیری کے حصے میں آیا۔ کیرن رالٹن، نارم اونیل اور رکی پونٹنگ کو آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔

شیئر: