بغداد...جرمن وزیردفاع نے کہا ہے کہ برلن عراق کےلئے جاری دفاعی تعاون بڑھانے منصوبہ بنا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اربیل شہر میں120 جرمن فوجی تعینات ہیں، جو کرد فوجیوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ عراق میں جرمن فوج داعش کے خلاف برسرپیکارکرد فورسز کی تربیت اور معاونت کرر ہی ہے۔ جرمن فوج کے قیام کی مدت ختم ہونے والی ہے۔جرمنی اسے وسعت دینے کا خواہاں ہے۔جرمن وزیر دفاع نے رابیل میں تعینات جرمن فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔ جرمنی کی امداد سے زیر تعمیر اسپتال کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے پر 6ملین یورو لاگت آئےگی اور یہ آئندہ سال مکمل ہوگا۔