Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025

چوہدری نثار کو تحریک انصا ف میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد..تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے ۔ سیاست میں بعض اوقات دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔ چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں تو ہوسکتا ہے، ان کی حمایت کریں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد ہے جو ناممکن ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری بیرون ملک اپنے اربوں ڈالر واپس لے آئیں تو ان کی توبہ قبول ہے ۔ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا سوچ رہے تھے، اچھا ہوا اسمبلیوں سے نہیں نکلے۔ 6 سینیٹرز کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ۔مولانا سمیع الحق ہمارے اتحادی ہیں۔اضافی ووٹ ہوئے تو انہیں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لگ یہی رہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ نگران حکومت آتے ہی بہت سارے لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ چیئرمین سینیٹ کی نشست حاصل کرنے کے لئے پیسے لگا رہے ہیں ۔ ایک شخص نے مجھے سینیٹ ٹکٹ کے لئے 40 کروڑ روپے کی آفر کی۔

شیئر: