Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

ایم کیو ایم حقیقی ٹو کی بنیاد رکھ دی گئی،فاروق ستار

کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کے سبکدوش سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ساز ش بے نقاب ہوگئی ۔بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ ایم کیو ایم حقیقی ٹو کی بنیاد رکھ دی گئی ۔آج میرے ساتھ وہ سلوک ہوا ہے جو حضرت یوسف کے ساتھ برادران یوسف نے کیا تھا۔میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے۔ کل ان لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پھر بھی نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا۔ یہ ضرور کہوں گا کہ آج مجھے نہیں ایم کیو ایم کے ایک ایک وفادار ساتھی کو نکالا گیا ۔ ساتھیوں نے ثبوت دیا ہے کہ مسئلے ایک فرد کا یا کسی کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا نہیں تھا ۔مسئلہ سیٹ دینے کے اختیار پر قبضہ کرنے کا تھا۔ فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو رابطہ کمیٹی کی جانب سے غلط خط لکھاگیا۔ میں نے غلطیاں کیں تھیں تو سینیٹ الیکشن تک انتظار کیوں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ ساتھیوں اور شہداءکی قربانیوں سے انحراف کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل کہا گیا کہ ہم میں سے کسی کو کنوینر نہیں بننا۔آج پارٹی کے کنوینر کو ہی ہٹا دیا گیا۔ میں مفاد پرستو ںکے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا ۔انہوں نے کہا کہ جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنوں کی عدالت اب تمام فیصلے کرے گی۔

شیئر: