Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار عہدے سے ہٹا دیا

کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان واضح طور پر 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی سربراہی سے ہٹا دیا ۔بہادر آباد میں اجلاس کے بعد رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لئے بہت تکلیف ہے لیکن مجبور ہیں۔ فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ صورتحال کی بہتری کے لئے کوشش کرتے رہے ۔ کوشش تھی کہ گھر کی بات گھر میں رہے۔ سب نے فاروق ستار کو سمجھایا لیکن وہ نہیں مانے ۔ تمام باتیں ماننے کے باجود فاروق ستار بہادر آباد نہیں آئے۔ فاروق ستار پر کئی الزامات ہیں ۔انہوں نے دھوکے سے پارٹی آئین میں تبدیلی کی اور خود کو سربراہ بنایا۔ رابطہ کمیٹی کے بار بار کہنے کے باوجود پارٹی کے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے۔ الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ ہوگئی ۔ اس ساری غلطی کی ذمہ داری فاروق ستار پر عائد ہوتی ہے۔فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات کئی مرتبہ استعمال کئے۔ایسی بہت ساری باتیں ہیں تاہم صرف چند شیئر کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری فاروق ستار کے دوست ہیں۔دوستی ہونا کوئی بری بات نہیں ۔رابطہ کمیٹی میں کامران ٹیسوری کی شمولیت پر بھی اعتراض کیا تھا۔اب فاروق ستار کا اصرار تھا کہ کامران ٹیسوری کوسینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے۔انہوںنے کہا کہ فاروق ستار آج سے کنوینر نہیں بلکہ پارٹی کے محض ایک کارکن ہیں۔اگر وہ اپنی اصلاح کرتے ہیں تو وہ دوبارہ کنو ینربن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کا جلد اجلاس ہوگا جس میں طے کیا جائے گا کہ اگلا کنوینر کون ہوگا۔

شیئر: