Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025

الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو بے اختیار کردیا

  کراچی ... سینیٹ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کو مل گیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے واضح کیا ہے کہ صرف خالد مقبول صدیقی کے دستخط سے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کے ٹکٹ قابل قبول ہوں گے۔رابطہ کمیٹی نے یہ اختیار خالد مقبول کو دیاہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار بھی صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے ۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میری موجودگی میں ڈپٹی کنوینر اجلاس بھی نہیں بلا سکتے ۔ پارٹی کی کنوینر کی غیر موجودگی میں یہ تمام اختیارات ڈپٹی کنوینر کے پاس ہوسکتے ہیں لیکن فی الحال کنوینر موجود ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ رابطہ کمیٹی نے میری غیر موجودگی میں اجلاس بلایا اور ڈپٹی کنوینر خالد مقبول کو ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار دیا۔ میری سربراہی کے بغیر سارے اجلاس چیلنج کئے جاسکتے ہیں ۔ پارٹی آئین کے تحت ڈپٹی کنوینر کا اختیار میری مدد کرنا ہے۔ اگر یہ محسوس ہوگا کہ اس کا غلط استعمال ہورہا ہے تو یہ اختیارات واپس لے سکتا ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے ارکان کو شوکاز نوٹس پارٹی موقف سے انحراف پر جاری کئے۔ نہیں چاہتا کہ پارٹی کے کسی معاملے کو عدالت لے کر جاوں۔مجھے چیلنج اور سوال کرنے کا اختیار ہے۔

شیئر: