راولپنڈی ...بلوچستان میں ایف سی نے کارروائیوں کے دوران 20مشتبہ دہشت گردوں کوحراست میں لے لیا۔مشتبہ دہشت گردوں سے لیپ ٹاپ اور جی پی ایس آلات ملے ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بلیدہ،گشکور، تراتھا اور پشین میں کی کارروائیاں کی گئیں۔ اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد ہوا اس میں آر پی جی راکٹ، سب مشین گنیں، اسنائپر رائفل شامل ہیں۔