Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

آدھار کارڈ نہ ہونے پر بھی اہم خدمات حاصل ہونگی

نئی دہلی۔۔۔۔آدھار کار ڈجاری کرنیوالے ادارے (یو آئی ڈی اے آئی) نے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کسی شہری کے پاس آدھار کار ڈ موجود نہیں تب بھی اسے اہم خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔مثلاً راشن کی دکانوں سے راشن لینے سے نہیں روکا جاسکتا،اسکول میں داخلہ اور صحت خدمات جیسے اہم امور شامل ہیں۔یوآئی ڈی اے آئی نے حکومتی شعبوں اور ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آدھار کارڈ نہ ہونے پر ضرورت مندوں کو اہم خدمات فراہم کی جائیں گی۔اس میں راشن ، تعلیم اسپتال میں علاج کیلئے داخل جیسی سہولتیں شامل ہیں۔

شیئر: