کراچی.. ایم کیو ایم پاکستان کے2 گروپوں میں پھر مذاکرات شروع ہوگئے ۔ عامر خان سمیت رابطہ کمیٹی کے ارکان فاروق ستار کو منانے پی آئی بی پہنچ گئے ۔ بحران سے نکلنے کے لئے قابل قبول حل تلاش کیا جائے گا ۔اس سے قبل رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لینے کا اعلان کیا ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ خط پر کنوینر فاروق ستار کواعتراض ہے۔ کچھ بزرگ ساتھی فاروق ستارکا پیغام لائے ہیں ۔ انہوں نے خط واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وفد فاروق ستار سے ملاقات کے لئے پی آئی بی جائے گا۔واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فاروق ستار کے پاس سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اختیار نہیں ۔ پارٹی آئین کے مطابق ٹکٹ دینے کا اختیار صرف رابطہ کمیٹی کو ہے ۔اس سے قبل فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ۔ آج بھی مجھے مائنس ون فارمولا لک رہا ہے ۔ میری عزت اور سربراہی پر سوال آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عامر خان کی خدمات سے کبھی انکار نہیں کیا ۔ میرے دل میں عامر خان کے لئے بغض نہیں ۔ 3 مرتبہ کوشش کی کہ بہادر آباد جاوں لیکن الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط نے دوریاں پیدا کیں ۔