Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

چھوٹے فرعون کے جانے کا وقت بھی آگیا،عمران

لودھراں... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خادم اعلیٰ نہیں ، قاتل اعلیٰ ہیں۔ ان کے حکم پر پولیس نے 870قتل کئے۔ سپریم کورٹ سے ماورائے عدالت قتل عام پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں ۔ بڑے فرعون کے بعد چھوٹے فرعون کے جانے کا وقت آگیا ۔ جہانگیرترین نے کرپشن اورمنی لانڈرنگ نہیں کی ۔جہانگیر ترین وہ سیاست دان ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے ۔عدالتوں کے فیصلوں کوقبول کیا ۔یہ نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا ۔دبئی میں 7 ہزار پاکستانیوں کے پاس ایک ہزار ارب کی پراپرٹی ہے ۔ این اے 154لودھراں میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہانگیرترین شریفوں یا آصف زرداری کی طرح نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کو باربار موقع دیا ۔ نواز شریف کے بچوں کی بیرون ملک 16کمپنیاں ہیں ۔ نواز شریف کے بچے محنت کرکے ایک لاکھ بھی اکٹھا کرلیں تو مان جاوں گا ۔خواجہ آصف وزیر خارجہ ہونے کے باوجود دبئی سے تنخواہ لیتا ہے۔ اس کے پاس دبئی کا اقامہ ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ عابد باکسر نے اعتراف کیاکہ اس نے شہباز شریف کے کہنے پر بندے مارے ۔جب آپ پولیس سے بندے مروائیں گے تو وہ قانون بھی توڑے گا۔گزشتہ برس پولیس نے 137لوگوں کو قتل کیا۔شہباز شریف کے دور میں پولیس نے 800 بندے مارے۔

شیئر: