Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

فاروق ستار نے سربراہی چھوڑنے کی پیشکش کردی

 کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سینیٹ ٹکٹ دینے کا اختیار ایم کیو ایم کے کنو ینر فاروق ستار سے واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھ دیا ۔ سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق قانونی طور پر سینیٹ ٹکٹ دینے کا اختیار فاروق ستار ہی رکھتے ہیں کیونکہ وہی پارٹی سربراہ ہیں۔ قانون کے مطابق پارٹی ٹکٹ پر صرف پارٹی سربراہ ہی دستخط کر سکتا ہے۔ دوسر ی طرف فاروق ستار نے رضاکارانہ طور پر پارٹی چھوڑنے کی پیش کش کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو تہائی کی بات کرنے والوں کو آفر کرتا ہوں آپ پارٹی چلا لیں۔ ذمہ داریاں سربراہ کی ہیں تو اختیارات بھی ہونے چاہئیں۔ جب سربراہ فیصلے نہ کر سکے تو ایسے نظام نہیں چلتا۔ انہوںنے کہا میں پارٹی صدر ہوں، الیکشن کمیشن مجھ سے ہی امیدوار مانگے گا۔ ایم کیو ایم کا آئینی اور منتخب سربراہ ہوں۔ 

شیئر: