ریاض ۔۔۔۔پبلک پراسیکیوشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حزب اللہ کے کیمپوں میں 4سعودی شہریوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ دی۔ چاروں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ فوجداری کی عدالت میں مقدمہ چلے گا۔ یہ چاروں ایران سے اسلحہ حاصل کرکے خلیجی ممالک کو اسمگل کرتے رہے ۔ایران اور عراق جاکر دہشتگردی کی تربیت لیتے رہے ہیں۔