Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025

ویسٹ انڈین بورڈ سے ٹیم کے دورہ پاکستان پر بات کروں گا، نجم سیٹھی

دبئی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی دبئی میں ویسٹ انڈین بورڈ کے صدر ڈیوڈ کیمرون سے دورہ پاکستان کے بارے میں کوئی یقین دہانی بھی حاصل کریں گے۔ نجم سیٹھی آئی سی سی کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے ان دنوں دبئی میں ہیں۔ ویسٹ انڈین بورڈ نے پاکستان کے ساتھ 5 سال کے دوران ہوم اور اوے کی بنیاد پر کھیلنے کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں بورڈ حکام اپنے اس وعدے سے مکر گئے۔ روانگی سے قبل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اجلاس کے موقع پرمختلف بورڈز کے سربراہان سے ملاقات کروں گاجبکہ ویسٹ انڈیز بورڈ سے ان کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے خاص طور پر بات ہوگی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا دورہ پاکستان سپر لیگ فائنل کے بعد مارچ کے آخر میں ہونا ہے۔

شیئر: