Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلالیا

  کراچی...ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے جمعہ کی شا م7 بجے بہادر آباد کے عارضی مرکز میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی رہائش پر پارلیمینٹیرینز کا اجلاس طلب کیا ہے جس کے بعد بہادر آباد جاوں گا ۔بحیثیت آئینی سربراہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے تاہم اسے مذاکرات کا تاثر دینا غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غلطی کرے تو اس کا ذمہ دار سربراہ ہوتا ہے میری ذمہ داری سب سے زیادہ ہے اگر سربراہ کی ذمہ داریاں بڑی ہیں تو اس کے اختیارات بھی اسی طرح زیادہ ہونے چاہئیں۔ اجلاس میں یہ بات رکھیں گے کہ آئندہ کبھی اس طرح کی صورتحال پیدا نہ ہو جس سے مخالفین کو فائدہ پہنچے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں سینیٹ کےلئے ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔ فاروق ستار کی منظوری کے بعدحتمی ناموں کااعلان ہوگا۔واضح رہے کہ تمام تر کوششوں کے باجود اختلافات برقرار ہیں۔ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کی طرف سے سینیٹ امیدواروں کے الگ الگ نام سامنے آئے ہیں۔

شیئر: