Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جنرل باجوہ سے یورپی ملٹری کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی... پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمعرات کو یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخائل کوستاراکوس نے ملاقات کی ۔ باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ دریں اثناءوزیر دفاع خرم دستگیرسے بھی یورپین یونین کی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین نے ملاقات کی ۔دوطرفہ تعلقات اور روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان یورپین یونین کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کا مخالف ہے۔اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے د ینگے ۔

شیئر: