Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

چائنہ اوپن اسنوکر ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرنیوالے پاکستانی کیوئسٹ

 
اسلام آباد:سابق ایشین چیمپیئن حمزہ اکبر چائنہ اوپن پروفیشنل رینکنگ اسنوکر ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کیوئسٹ بن گئے۔ ایونٹ 2 سے 8 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انگلینڈ میں منعقدہ کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں حریف کھلاڑی کی عدم شرکت کی وجہ سے مجھے واک اوور ملا اور خوش قسمتی سے چائنہ اوپن میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔ چائنہ اوپن تک رسائی میرے کیریئر کی بڑی کامیابی ہے، میری کوشش ہے کہ پروفیشنل سنوکر ٹورنامنٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کروں ۔

شیئر: