Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سینیٹ کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار

کراچی /اسلام آباد...پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے ۔ مسلم لیگ(ن)نے وفاقی وزیرمواصلات حافظ عبدالکریم کوسینیٹ کاٹکٹ جاری کر دیا ۔ آصف کرمانی ،مصدق ملک اور اسحاق ڈار کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے صدرزبیرگل ، ہارون اخترخان، شاہین بٹ، رانامقبول اورفاروق خان کوبھی ٹکٹ مل گیا ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ سے 7جنرل نشستوں پر رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، بیرسٹر مرتضی وہاب، ایاز مہر، مصطفے نواز کھوکھر، محمد علی شاہ جاموٹ، امام الدین شوقین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ ٹیکنو کریٹس کی نشست پر ڈاکٹر سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری نے اور خواتین کی2 نشستوں کے لئے کرشنا کولہی اور قرة العین مری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اقلیتی نشست پر پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن انوار لال ڈین نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ 12ہی کورننگ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان میں تاج حیدر، نوید انتھونی، ندا کھوڑو، جاوید نایاب لغاری، قاسم سومرو، حمیرا علوانی شامل ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے بھی 6 امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں۔ کامران ٹیسوری ، نگہت شکیل ، احمد چنائے اور خواجہ سہیل منصور شامل ہیں ، فرحان چشتی اور انصار نقوی بھی ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہوں گے۔ بہادر آباد کے تجویز کردہ 3 نام بھی شامل کئے جا سکتے ہیں۔

شیئر: