Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

حنا ربانی کھر سینیٹ الیکشن لڑیں گی

لاہور... پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پنجاب سے سینیٹ میں خواتین نشستوں پر الیکشن لڑوں گی ۔ پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے کہ جمہوری عمل میں کسی خلا کو خالی نہ چھوڑا جائے ۔ سینیٹ میں خواتین کی نشست پر بطور انتخابی امیدوار کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن پنجاب میں جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں سے الیکشن لڑنا جمہوری حق ہے۔ا نہوں نے کہا کہ 3 مارچ کو بتا دیں گے کہ صوبے میں پیپلزپارٹی کی کیا سیاسی پوزیشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی گئی ۔ بلوچستان حکومت کی تبدیلی جمہوری عمل کا حصہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت وقت کیخلاف ہارس ٹریڈنگ نہیں کی جا سکتی۔ الیکشن2018ءمیں پیپلزپارٹی وفاق سمیت پاکستان کے تمام صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی ۔واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر الیکشن کمیشن جانے سے قبل پنجاب اسمبلی گئیں جہاں انہوں نے پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ۔

شیئر: