Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

مریم نواز نے احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ احتساب عدالت نے 2 غیر ملکی گواہوں کا بیان وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔مریم نواز نے اپنے وکیل کے ذریعے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ احتساب عدالت کے جج، چیئرمین نیب اور وفاق کو فریق بنایا گیا ۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر نیب کے ضمنی ریفرنس میں2 غیر ملکی گواہوں رابرٹ ریڈلے اور راجہ اختر کا بیان وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی استدعا منظور کرلی تھی۔

شیئر: