اسلام آباد...سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفد ر بدھ کو احتساب عدالت میں پھر پیش ہوگئے۔ گزشتہ روز شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ان کے وکیل خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردی گئی تھی۔ تینوں ریفرنسز میں39 میں سے24 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جاچکے ۔ 2غیر ملکی گواہوں کا ویڈیو لنک پر بیان لینے کی تاریخ مقرر کی جانی ہے۔ عدالت میں پیشی سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب ہاوس میں لیگی رہنماو ں سے اہم ملاقاتیں کیں۔