Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

ممنوعہ مقامات پر سگریٹ نوشی پر 5ہزار ریال جرمانہ

ریاض.... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی ممنوعہ مقامات پر سگریٹ نوشوں پر 5ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر کرنے والی ہے۔ ہر طرح کی تمباکو نوشی کو قابو کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی ضمن میں مذکورہ جرمانہ عائد ہوگا۔ کمیٹی کے سربراہ وزیر صحت ہیں جبکہ داخلہ، بلدیاتی و دیہی امور ، تجارت ، تعلیم اور اطلاعات کی وزارتوں کے نمائندے اسکے رکن ہیں۔ دیگر ادارو ںکے ترجمان بھی کمیٹی کے رکن بنائے گئے ہیں۔ وزارتیں و سرکاری ادارے اس سلسلے میں اپنا کردارادا کرینگی۔
 

شیئر: