بدھ 7 فروری 2018کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الحیاة “ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی کابینہ کا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس، سعودی تمغوں کے قانون میں ترمیم، فیکٹریوں اور پانی کی دکانوں کی خلاف ورزیوں پر سزاﺅ ںکا لائحہ عمل منظور، متحدہ یمن کے تحفظ کی اہمیت کی تاکید
ٍ ٭ جنادریہ میلہ فن ، ثقافت اور ورثے کے احیاءکا اہم ذریعہ ، آج جنادریہ میلہ شروع ہوگا ، ہندوستان اعزازی مہمان اور 3شخصیات کا اعزاز
٭ ارکان شوریٰ نے سعودی خواتین کی غیر ملکی اولاد کو شہریت دینے کے حق میں ووٹ دیدیا
٭ خلیجی ممالک حد سے زیادہ رفتار کی مشینی نگرانی کا نظام جلد شروع کرنے پر متفق
٭ الغوطہ میں قتل عام نے شام میں مصالحت کی مساعی پر پانی پھیر دیا
٭ زبردست جھٹکے کے بعد وال اسٹریٹ ڈانواں ڈول
٭ لبنانی صدر ،وزیراعظم اور اسپیکر سیاسی تنازعات طے کرنے میں کامیاب
٭ سعودی زنانہ ٹیم نے الصفا کلب کو خارجی شراکت کیمپ کے طور پر منتخب کرلیا
٭ افغانستان میں ہمارا ہدف 11ستمبرکے طیارہ حملے روکنا ہے ، امریکی وزیر دفاع
٭ پارٹیاں، ملیشیائیں عراق میں قبائلی کشمکش کو ہوا دے رہی ہیں
٭٭٭٭٭٭٭٭