Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جنادریہ میلہ..... قومی ثقافت کا محافظ

 بدھ 7 فروری 2018کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” البلاد“ کا اداریہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے ذہن ، اپنے شعور اور اپنے وجدان میں سعودی فکر، ثقافت اور ورثے کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ شاہ سلمان اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود کئی عشروں سے قومی تشخص کو راسخ کرنے اور ثقافتی میلے کے توسط سے سعودی عرب کے قومی تمدن کو نئی نسلوں کے ذہنوں و وجدان میں منتقل کرنے کے حوالے سے غیر معمولی توجہ صرف کررہے ہیں۔ آج وزارت نیشنل گارڈز کے زیر اہتمام سعودی قومی ثقافت کے ترجمان جنادریہ میلے 32کی افتتاحی تقریب کی صدارت شاہ سلمان کے اسی جذبہ¿ صادق کی ترجمان ہے۔ 
سعودی عرب کے اندر اور باہر بہت بڑا حلقہ سعودی قومی ثقافت کے ترجمان جنادریہ میلے کی سرگرمیوں پر نظررکھے ہوئے ہے۔ یہ میلہ ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ یہ وطن عزیز کے کاررواں کی تاریخ، مملکت کے اتحاد، اسکی تاریخ، اسکے رتبے اور اسکے فرائض کو پوری دنیا کے سامنے لانے کا اہتمام کرتا ہے۔ میلے کے کھلے ماحول میں ثقافت، اچھوتے پن اور قدیم ورثے کا گلدستہ ماضی ، حال اور مستقبل کی حسین تصویر پیش کرتا ہے۔ اس کی بدولت زندگی کے تمام شعبوں میں سعودی عرب کی روشن تصویر سامنے آتی ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سعودی قیادت کی توجہات کا محور سعودی شہری ہیں۔
جنادریہ میلے کے پہلو بہ پہلو مختلف پروگرام ، سیمینار اور فورم وطن عزیز کے تشخص اور ثقافت کی عظمت کے نمائندہ کا پینوراما پیش کرتے ہیں۔ مقامی شہری جنادریہ میلہ دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں آتے رہے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عوام آباﺅ اجداد کے ورثے کو نئی نسل میں منتقل کرنے کا پختہ جذبہ رکھتے ہیں۔ جنادریہ میلہ اس حوالے سے ہم آہنگی، ہمدمی اور ہمسازی کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ یہ عربوں ہی نہیں پوری دنیا کے دانشوروں اور تخلیق کاروں کیلئے اپنے اندر ایک پیغام رکھتا ہے۔ پیغام یہ ہے کہ جنادریہ میلہ تمدنی فیاضی کا اہم عنوان ہے۔ اس میں مملکت کے تمام علاقوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔ ہر علاقہ تاریخی خزانے سامنے لاتا ہے اور حال کے تناظر میں مستقبل کی روشن تصویر پیش کرنے کا اہتمام کرتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: